ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تریپورہ میں این آر سی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر ایس سی نے مرکز سے جواب مانگا

تریپورہ میں این آر سی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر ایس سی نے مرکز سے جواب مانگا

Mon, 08 Oct 2018 20:40:43    S.O. News Service

نئی دہلی ،8؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے پیر کو اس عرضی پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا جس میں غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کے لئے تریپورہ میں قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کے نفاذ کی کوشش کی گئی ہے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے تریپورہ پیپلز فرنٹ (ٹی پی ایف) کی جانب سے دائر عرضی پر غور کیا، جس میں غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کے لئے این آر سی میں تریپورہ کے شہریوں کے رجسٹریشن کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ مرکزی حکومت نے 30 جولائی کو آسام میں این آر سی فہرست کا دوسرا مسودہ شائع کیا تھا جس میں 3.29 کروڑ لوگوں میں سے 2.89 کروڑ لوگوں کے نام شامل کئے گئے۔آسام کے لئے این آر سی کا پہلا مسودہ گزشتہ 31 دسمبر اور ایک جنوری کی درمیانی شب پوسٹ کیا گیاتھا۔20 ویں صدی کے آغاز سے ہی آسام میں بنگلہ دیش سے آنے کا سلسلہ چلتا رہا ہے۔آسام ملک کی واحد ایسی ریاست ہے جہاں این آرسی کا نظام نافذ کیاگیا ہے۔آسام میں پہلا این آر سی 1951 میں تیار کیا گیا تھا۔
 


Share: